تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد( شوبز ڈیسک) معروف اداکار حمزہ عباسی کی بہن، ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے کیس کی سماعت کل کے لیے مقرر کی ہے، جس میں جسٹس اعظم خان سماعت کریں گے۔ٹرائل کورٹ نے عدم پیشی پر ان کی ضمانت منسوخ کر دی تھی۔ ڈاکٹر فضیلہ عباسی ایف آئی اے کے زیر تفتیش اربوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے، جس میں الزام ہے کہ ان کے 22 بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 25 ارب روپے کا ٹرن اوور ہوا، جبکہ ان کی ظاہر کردہ سالانہ آمدن صرف چار سے چھ لاکھ روپے تھی۔