تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مصر کی ورلڈ کپ میں تاریخی کارکردگی، وطن واپسی پر شاندار استقبال

مصر کی ورلڈ کپ میں تاریخی کارکردگی، وطن واپسی پر شاندار استقبال

قاہرہ (سپورٹس ڈیسک): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مصر کی قومی فٹبال ٹیم کی وطن واپسی پر ہزاروں مداحوں نے والہانہ استقبال کیا۔قومی پرچم لہراتے، ترانے گاتے اور کھلاڑیوں کی خدمات کو سراہتے بینرز اٹھائے شائقین شمالی ساحلی شہر العلمین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹیم کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں موجود تھے۔ورلڈ کپ میں مصر نے پہلی مرتبہ کسی میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے آخری 16 مرحلے تک رسائی حاصل کی، جسے ملکی فٹبال کی تاریخ میں ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔مداحوں نے ٹیم کے کپتان محمد صلاح کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں، جن پر ان کی خدمات اور شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ کے پیغامات درج تھے۔وطن واپسی کے بعد مصری ٹیم نے اوپن ٹاپ بس میں نیو العلمین کی سڑکوں پر جشنِ کامیابی کے طور پر پریڈ بھی کی، جہاں شہریوں نے کھلاڑیوں کا بھرپور استقبال کیا اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔