تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایمان رجب نے خود کو ’سالار سکندر‘ سے تشبیہ دے دی

ایمان رجب نے خود کو ’سالار سکندر‘ سے تشبیہ دے دی

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب نے معروف ناول ’پیرِ کامل‘ کے مقبول کردار سالار سکندر سے اپنی مماثلت بیان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ایمان رجب نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہیں سالار سکندر کا خواتین والا روپ کہا جا سکتا ہے، کیونکہ انہوں نے اسے وہ محبت دی جو وہ خود بھی اس سے حاصل کرنا چاہتی تھیں۔ان کی یہ پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایمان رجب اور ان کے شوہر رجب بٹ گزشتہ کئی ماہ سے علیحدگی کی افواہوں، طلاق کے نوٹس اور دوبارہ صلح کی خبروں کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے ایمان رجب کے اس بیان پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا، بعض نے اسے جذباتی اظہار قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے اس پر تبصرے اور سوالات بھی اٹھائے۔