تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

انگلینڈ نے بھارت کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز جیت لی

انگلینڈ نے بھارت کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز جیت لی

برسٹول( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے بھارت کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔برسٹول میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم کپتان شیریاس ائیر کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر انگلش بولرز کا بھرپور مقابلہ نہ کر سکا۔بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا سکی۔ شیریاس ائیر نے 49 گیندوں پر 80 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں انگلینڈ نے 159 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ فل سالٹ نے 59 جبکہ کپتان ہیری بروک نے جارحانہ انداز میں 79 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو آسان فتح دلائی۔اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ یاد رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بھارتی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔