تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پنجاب حکومت سے درخواست ہے کہ سینما گھروں کے اوقاتِ کار میں نرمی کرے:فہد مصطفیٰ

پنجاب حکومت سے درخواست ہے کہ سینما گھروں کے اوقاتِ کار میں نرمی کرے:فہد مصطفیٰ

کراچی( شو بز ڈیسک)معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کہ سینما گھروں کے اوقاتِ کار میں نرمی کی جائے تاکہ عوام کو تفریح کے لیے بہتر سہولت میسر آ سکے۔فہد مصطفیٰ نے اس حوالے سے وزیر اطلاعات و ثقافت کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت شاپنگ مالز اور ان کے اندر موجود سینما گھروں کو شام 8 بجے بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جس کے باعث سینما انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ دن کے اوقات میں مصروف ہوتے ہیں، اس لیے وہ صرف شام اور رات کے وقت ہی فلمیں دیکھنے کے لیے سینما جا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اوقات کی پابندی کے باعث نئی فلموں کی آمدن اور باکس آفس کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اگر سینما گھروں کے اوقات میں معمولی توسیع کر دی جائے تو اس سے ٹکٹوں کی فروخت میں اضافہ ہوگا، روزگار کے مواقع بہتر ہوں گے اور تفریحی صنعت کو بھی سہارا ملے گا۔انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے فلمی صنعت کے لیے اقدامات کو سراہتے ہوئے لاہور میں فلم سٹی کے منصوبے کو مثبت قرار دیا، تاہم انہوں نے درخواست کی کہ سینما اوقات میں نرمی پر بھی غور کیا جائے تاکہ فلم سازوں، سینما مالکان اور ناظرین سب کو فائدہ پہنچے۔واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ کی فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور شائقین کی توجہ حاصل کی تھی۔