تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

معروف بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

معروف بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

نئی دہلی ( شوبز ڈیسک) بھارتی موسیقی کی معروف گلوکارہ سمن کلیان پور 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اتوار کی شام ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر عمر رسیدگی سے متعلق مختلف بیماریوں کے باعث وفات پا گئیں۔سمن کلیان پور 1960 اور 1970 کی دہائی میں اپنی مدھر اور سریلی آواز کے باعث بے حد مقبول رہیں۔ ان کے مشہور گیتوں میں “نہ نہ کرتے پیار تم ہی سے کر بیٹھے”، “تم نے پکارا اور ہم چلے آئے” اور “آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے” شامل ہیں۔انہوں نے ہندی کے علاوہ مراٹھی، آسامی، کنڑ، بنگالی اور اوڑیا سمیت کئی علاقائی زبانوں میں بھی گیت گائے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ بھجن، غزل اور ٹھمری کے انداز میں بھی اپنی گلوکاری کا لوہا منوا چکی تھیں۔قریبی ذرائع کے مطابق سمن کلیان پور اپنی زندگی کے آخری ایام میں اپنے ہی گائے ہوئے گیت سنتی رہیں۔ ان کی قریبی دوست اور سوانح نگار منگلا کے مطابق وہ دنیا سے رخصت ہونے سے قبل مسلسل اپنی یادگار موسیقی سے جڑی رہیں۔ان کے انتقال پر بھارت کی موسیقی کی دنیا میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔