تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کنسرٹ میں جیسمین سینڈلاس سے مبینہ بدسلوکی، مداحوں کا اظہار تشویش

کنسرٹ میں جیسمین سینڈلاس سے مبینہ بدسلوکی، مداحوں کا اظہار تشویش

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کے دہرادن میں ہونے والے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد مداحوں نے ان کی حفاظت اور سیکیورٹی سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔جیسمین سینڈلاس نے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ مفت کنسرٹ میں اپنے مشہور گانے سپ سپ، شرارت اور لاواں پیش کیے، جہاں ہزاروں شائقین موجود تھے۔وائرل ویڈیو میں گلوکارہ کو پرفارمنس کے بعد اسٹیج کے قریب مداحوں سے ملاقات کرتے، پھول وصول کرتے اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ چند افراد نے گلوکارہ کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فنکاروں کی ذاتی حدود، عزت اور تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب اسی کنسرٹ کے دوران جیسمین سینڈلاس نے اپنے منگیتر شیکھر چودھری کو اسٹیج پر بلا کر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم بعد میں سامنے آنے والی ویڈیو نے لوگوں کی توجہ مبینہ ناخوشگوار واقعے کی جانب مبذول کرا دی۔