تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

شاہ رخ خان کی پرفارمنس چھوڑ کر مائیکل جیکسن سے ملاقات کو ترجیح دی،فرح خان کا انکشاف

شاہ رخ خان کی پرفارمنس چھوڑ کر مائیکل جیکسن سے ملاقات کو ترجیح دی،فرح خان کا انکشاف

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف ہدایت کار، کوریوگرافر اور پروڈیوسر فرح خان نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے قریبی دوست اور سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پرفارمنس چھوڑ کر عالمی شہرت یافتہ گلوکار مائیکل جیکسن سے ملاقات کو ترجیح دی تھی۔ایک گفتگو کے دوران فرح خان نے بتایا کہ وہ ایک تقریب میں شاہ رخ خان، ایشوریہ رائے اور دیگر ستاروں کی پرفارمنس کی کوریوگرافی کے لیے موجود تھیں۔ اسی دوران انہیں اطلاع ملی کہ مائیکل جیکسن بطور مہمان خصوصی تقریب میں آ رہے ہیں۔ان کے مطابق جب شاہ رخ خان کی پرفارمنس شروع ہونے والی تھی تو اسپانسر نے انہیں بتایا کہ مائیکل جیکسن آ رہے ہیں، جس پر وہ اس موقع پر اسٹیج سے ہٹ گئیں۔فرح خان نے ہنستے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اسپانسر کے پوچھنے پر کہا کہ “شاہ رخ خان بعد میں بھی مل سکتے ہیں”، جبکہ مائیکل جیکسن سے ملاقات کو انہوں نے زیادہ اہم سمجھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مائیکل جیکسن نہایت نرم مزاج تھے اور ملاقات کے دوران انہوں نے ان کے نام کی تعریف کرتے ہوئے اسے طاقتور نام قرار دیا۔فرح خان کے مطابق یہ ملاقات اور یادگار لمحہ ان کی زندگی کی سب سے قیمتی یادوں میں سے ایک ہے۔