تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ریشم کو شہرت کی خاطر شادی کا خوف

ریشم کو شہرت کی خاطر شادی کا خوف

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہیں کوئی شخص محض شہرت حاصل کرنے کے لیے ان سے شادی نہ کر لے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے کیا، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔گفتگو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری میں مسلسل کام کر رہی ہیں اور ایک خود مختار و محنتی خاتون ہونے کے ناطے اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں، تاہم ان کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کی قسمت میں کسی مرد کی کمائی شامل نہیں۔ریشم، جو تاحال غیر شادی شدہ ہیں، کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ یہ سوچتی رہیں کہ زندگی کے کسی مرحلے پر شادی ہو جائے گی، مگر اب تک ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ انہوں نے موجودہ دور میں شادیوں کے جلد ختم ہونے کے بڑھتے رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔اداکارہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور لنگر تقسیم کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شریکِ حیات بھی اس نیک مقصد میں ان کا ساتھ دے۔ انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے انسان سے شادی کی خواہاں ہیں، جو انہیں مالی وسائل فراہم کرے تاکہ وہ اس رقم کو فلاحی کاموں اور لنگر کے انتظام پر خرچ کر سکیں۔ریشم نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں وقتی شہرت کے لیے تعلقات قائم کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے، اور وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتیں جو وقتی مقاصد کے بعد انہیں تنہا چھوڑ دے۔