تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

چودہ سال پرانی رنجش ختم، کرشنا ابھیشیک اور سنیتا آہوجا گلے مل گئے

چودہ سال پرانی رنجش ختم، کرشنا ابھیشیک اور سنیتا آہوجا گلے مل گئے

ممبئی( شوبز ڈیسک)بھارتی شوبز شخصیات کرشنا ابھیشیک اور ان کی مامی سنیتا آہوجا کے درمیان برسوں پرانی ناراضی بالآخر ختم ہو گئی اور دونوں کے تعلقات بحال ہو گئے۔دونوں کے درمیان صلح ایک نجی تفریحی پروگرام کے سیٹ پر ہوئی، جہاں ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا، ہنسی مذاق کے ساتھ جذباتی لمحات بھی سامنے آئے اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر رنجشوں کا خاتمہ کر دیا۔اس موقع پر کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ کشمیرا شاہ بھی موجود تھیں، جبکہ اس منظر کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں تینوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔سنیتا آہوجا نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے بعد دلوں کی دوریاں ختم ہوئیں، اب وہ کسی سے ناراض نہیں رہنا چاہتیں بلکہ سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے ہی لوگوں سے کب تک ناراضی رکھی جا سکتی ہے، جب سب اپنی زندگی میں خوش ہیں تو دلوں میں کدورت رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔واضح رہے کہ ایک مزاحیہ پروگرام میں ہونے والا معمولی تنازع وقت کے ساتھ بڑھ کر خاندانی اختلاف میں بدل گیا تھا جو طویل عرصے تک موضوع بحث بنا رہا۔