تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ورلڈ کپ: تیسری پوزیشن کے لیے فرانس اور انگلینڈ آمنے سامنے

ورلڈ کپ: تیسری پوزیشن کے لیے فرانس اور انگلینڈ آمنے سامنے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)اسپین سے سیمی فائنل میں شکست کے بعد فرانس کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف بھرپور تیاری کر رہی ہے، جبکہ انگلینڈ بھی ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کا ازالہ جیت کے ساتھ کرنا چاہتا ہے۔فرانس اور انگلینڈ ہفتے کو میامی اسٹیڈیم میں تیسری پوزیشن کے میچ میں مدمقابل ہوں گے، جہاں دونوں روایتی حریف فتح کے لیے پرعزم ہیں۔دونوں ٹیموں کا آخری ورلڈ کپ مقابلہ 2022 کے قطر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ہوا تھا، جس میں فرانس نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی۔فرانس اس کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، جبکہ انگلینڈ کے پاس اس شکست کا حساب برابر کرنے کا بہترین موقع موجود ہے۔فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں تیسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے شائقین کی مایوسی کم کرنے کی کوشش کریں گی۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کوچز، دیدیے دیشان اور تھامس ٹوخل، اس میچ میں ان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیں گے جنہیں ٹورنامنٹ کے دوران محدود وقت ملا تھا۔