تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

فرانس نے مراکش کو شکست دے کر ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس نے مراکش کو شکست دے کر ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔کپتان کیلیان ایمباپے اور عثمان ڈیمبیلے کی شاندار کارکردگی کی بدولت فرانس نے مراکش کو ہرا کر ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا۔میچ کے آغاز سے ہی فرانسیسی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ پہلے ہاف میں فرانس نے متعدد حملے کیے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس کوارٹر فائنل میں فرانس نے مراکش کے گول پر کئی خطرناک حملے کیے۔ ایمباپے کو ڈی کے اندر گرائے جانے پر فرانس کو پنالٹی ملی، تاہم ایمباپے کی شاٹ کو مراکشی گول کیپر نے آسانی سے روک لیا۔دوسرے ہاف میں بھی فرانس نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور بالآخر 60ویں منٹ میں کیلیان ایمباپے نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔ اس کے بعد 66ویں منٹ میں عثمان ڈیمبیلے نے شاندار گول کرکے فرانس کی برتری دوگنی کر دی۔82ویں منٹ میں مراکش کو فری کک ملی جسے فرانسیسی گول کیپر نے بہترین انداز میں ناکام بنایا، جبکہ مراکش کو گول کرنے کا ایک اور موقع بھی ملا لیکن وہ فائدہ نہ اٹھا سکا۔یوں فرانس نے 0-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل تیسری مرتبہ فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔