تازہ ترین
حکومت اور پی ٹی آئی میں خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بات ہوئی تو کھل کر ہوگی: شوکت یوسفزئی خیبر پختونخوا میں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک آئل ریفائنریز کے منافع میں 1100 فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ حافظ نعیم محمود اچکزئی کے دہرے معیار پر پی ٹی آئی ارکان کے سوالات پیوٹن کا تہران سے وعدے پورے کرنے کا اعلان، روس ایران تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد ایران پر حملے کا عندیہ، خلیجی ممالک کو خبردار کردیا جنگ بندی کی نئی کوشش، قطر نے ایران کو مجوزہ معاہدے کا مسودہ دے دیا امریکا کی معاہدہ شکنی نئی بات نہیں، وعدے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: بقائی تعمیراتی شعبے میں بڑی اصلاحات، نئے اداروں کے قیام پر غور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز سونا 3,500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی پاکستان میں لیتھیم کی تلاش اور بیٹری سازی میں سرمایہ کاری کے امکانات انسٹاگرام پر 90 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش گوگل ڈیپ مائنڈ کا جینی 4 متعارف، آواز کے ساتھ ورچوئل دنیائیں تخلیق کرنے والا اے آئی ماڈل آرگینک سولر سیلز کی کارکردگی اور پائیداری بڑھانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
پاکستان خبر

گوہر خان کا میسی پر طنزیہ تبصرہ، سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

گوہر خان کا میسی پر طنزیہ تبصرہ، سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی اداکارہ گوہر خان نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کی مصر کے خلاف سنسنی خیز کامیابی کے بعد ایسا تبصرہ کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث شروع ہو گئی۔ارجنٹینا نے راؤنڈ آف 16 کے ایک دلچسپ مقابلے میں دو گول کے خسارے سے شاندار واپسی کرتے ہوئے مصر کو 3-2 سے شکست دی اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کے آخری لمحات میں ارجنٹائنی ٹیم کی واپسی کو ٹورنامنٹ کے یادگار مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔میچ کے بعد گوہر خان نے انسٹاگرام پر ایک کانٹینٹ کری ایٹر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو دوبارہ پوسٹ کیا اور ارجنٹینا کے کپتان لائنل میسی کے حوالے سے طنزیہ جملہ تحریر کیا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لفظ "میسی" کو انگریزی لفظ "Messy" کے مفہوم کے ساتھ جوڑتے ہوئے لکھا کہ یہ میسی نہیں بلکہ "میسی" ہے، جسے بعض صارفین نے طنز قرار دیا۔گوہر خان کے اس تبصرے کے بعد فٹبال شائقین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ انداز قرار دیا، جبکہ میسی کے مداحوں نے اس پر تنقید کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا دفاع کیا۔ارجنٹینا کی مصر کے خلاف کامیابی اور میسی سے متعلق اس تبصرے نے سوشل میڈیا پر فٹبال اور شوبز دونوں حلقوں میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔