تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

طلاق کی خبروں پر گورو کھنہ کا بیان، فیصلوں پر کبھی پچھتاوا نہیں ہوا

طلاق کی خبروں پر گورو کھنہ کا بیان، فیصلوں پر کبھی پچھتاوا نہیں ہوا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار گورو کھنہ نے اہلیہ آکانکشا چمولا سے علیحدگی کی خبروں کے بعد پہلی مرتبہ شادی اور ازدواجی تعلقات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ آکانکشا چمولا نے حال ہی میں ریئلٹی شو ’لاک اَپ 2‘ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اور گورو کھنہ طلاق لینے جا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گورو کھنہ نے ابتدا میں اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی، تاہم اپنے نئے ڈرامے کی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے شادی سے متعلق گفتگو کی۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک ازدواجی زندگی میں سب سے اہم چیز استحکام ہے۔ اگر رشتے کی بنیاد مضبوط ہو تو شادی شدہ زندگی بھی مضبوط رہتی ہے۔ بعض افراد شادی میں صرف جوش اور خوشی کو اہمیت دیتے ہیں، جس سے استحکام متاثر ہوسکتا ہے، اس لیے میاں بیوی کے درمیان توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔گورو کھنہ نے کہا کہ انہیں زندگی میں کبھی اپنے فیصلوں پر پچھتاوا نہیں ہوا، وہ ہر کام دل سے کرتے ہیں، جبکہ نتائج انسان کے اختیار میں نہیں ہوتے۔ ان کے مطابق پچھتاوے میں الجھے رہنے سے انسان زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں دوسروں کے نقطۂ نظر کو سمجھنے اور خود پر اعتماد رکھنے کی تربیت دی ہے۔ ان کے خیال میں کسی پر اپنی رائے مسلط کرنے کے بجائے اس کی بات اور حالات کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اداکار کے مطابق وہ معمولی باتوں پر فوری ردعمل ظاہر نہیں کرتے بلکہ یہ سوچتے ہیں کہ ممکن ہے دوسرا شخص کام کے دباؤ یا کسی طبی مسئلے سے پریشان ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کسی کو زبردستی کسی فیصلے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور بعض معاملات کو خدا کی مرضی سمجھ کر قبول کرلینا چاہیے۔واضح رہے کہ گورو کھنہ اور آکانکشا چمولا کی شادی 24 نومبر 2016ء کو بھارتی شہر کانپور میں ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا میں ان دنوں دونوں کے درمیان علیحدگی اور طلاق سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔