تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

مولانا طارق جمیل اور کاشف ضمیر کی ملاقات کی ویڈیو پر سوشل میڈیا بحث

مولانا طارق جمیل اور کاشف ضمیر کی ملاقات کی ویڈیو پر سوشل میڈیا بحث

 لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل اور سوشل میڈیا شخصیت کاشف ضمیر کی ایک حالیہ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف حلقوں میں بحث کا موضوع بن گئی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاشف ضمیر نے مولانا طارق جمیل کو ایک معروف برانڈ کی گھڑی تحفے میں پیش کی، جسے انہوں نے قبول کیا۔ بعد ازاں کاشف ضمیر نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کر دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔مولانا طارق جمیل ملک کے ممتاز مذہبی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے اصلاحی بیانات اور دینی خطابات کو مختلف طبقوں میں پذیرائی حاصل ہے۔ وہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتوں کے باعث بھی اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد بعض صارفین نے کاشف ضمیر کے تحائف دینے کے انداز پر تنقید کی اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ ماضی میں بھی مختلف شخصیات کو قیمتی اشیاء پیش کرتے رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے گھڑی کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کیں کہ یہ اصل نہیں بلکہ نقل ہو سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق شدہ معلومات موجود نہیں۔دوسری جانب کچھ صارفین نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے تحفہ قبول کرنے کے عمل پر سوالات اٹھائے، جبکہ دیگر نے محتاط رائے اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے کے لیے مصدقہ معلومات ضروری ہیں۔سوشل میڈیا پر اس موضوع پر بحث جاری ہے اور صارفین مختلف زاویوں سے اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔