تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

حمیرا ظہیر ایک ہفتے سے انتہائی نگہداشت میں زیر علاج، بشریٰ انصاری کی دعاؤں کی اپیل

حمیرا ظہیر ایک ہفتے سے انتہائی نگہداشت میں زیر علاج، بشریٰ انصاری کی دعاؤں کی اپیل

لاہور( شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی دیرینہ سہیلی اور فنکارہ حمیرا ظہیر کی ناساز طبیعت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔بشریٰ انصاری کے مطابق حمیرا ظہیر کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کیا گیا، جہاں وہ گزشتہ ایک ہفتے سے زیر علاج ہیں۔ تاحال ان کی حالت میں نمایاں بہتری نہیں آسکی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کی اور حمیرا ظہیر کی دوستی 54 سال پرانی ہے۔ دونوں بچپن کی سہیلیاں ہیں، ایک ساتھ ٹیلی وژن پروگرام میں گیت گاتی تھیں اور بعد ازاں کالج بھی اکٹھی جایا کرتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ حمیرا کی شادی جلد ہوگئی تھی۔ ان کے شوہر ظہیر خان معروف ہدایت کار اور پاکستان ٹیلی وژن کے سابق جنرل منیجر رہ چکے ہیں۔ دونوں خاندانوں کے درمیان گہرے تعلقات تھے اور وہ زندگی کے خوشی و غم کے لمحات ایک دوسرے کے ساتھ بانٹتے رہے ہیں۔بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ حمیرا ظہیر کچھ عرصہ پہلے تک بالکل صحت مند تھیں، تاہم اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کرنا پڑا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ اور بہروز سبزواری روزانہ ہسپتال جا کر اپنی دوست کی خیریت دریافت کرتے اور ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے ذہنی دباؤ کے جسمانی صحت پر منفی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل پریشانی اور ذہنی تناؤ انسان کی صحت کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں۔بشریٰ انصاری نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ حمیرا ظہیر کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔