تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آئی سی سی کا ون ڈے ورلڈکپ فارمیٹ بدلنے پر غور

آئی سی سی کا ون ڈے ورلڈکپ فارمیٹ بدلنے پر غور

دبئی( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈکپ کے موجودہ فارمیٹ میں تبدیلیوں پر غور شروع کردیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ون ڈے ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کی تعداد 14 سے کم کرکے 12 کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے، جبکہ 2027 کے ورلڈکپ میں ’سپر سیون‘ مرحلہ متعارف کرانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے نئے فارمیٹ سے پاک بھارت روایتی مقابلوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔اسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو مزید دلچسپ اور مسابقتی بنانے کے لیے سیمی فائنل مرحلہ شامل کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ مڈل رینکنگ والی ٹیموں میں ٹیسٹ کرکٹ کا جذبہ بڑھانے کے لیے اس فارمولے پر غور کیا جا رہا ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ’سپر ایٹ‘ مرحلے کو ’سپر ٹین‘ میں تبدیل کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ فٹبال کی طرز پر کرکٹ میں ورلڈ کلب ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تیاریاں بھی تیز کردی گئی ہیں۔دوسری جانب مستقبل میں روایتی باہمی سیریز کے بجائے چار ملکی مختصر ٹورنامنٹس کے انعقاد کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔