تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ ویڈیو معاملہ، آئی سی سی کا کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ ویڈیو معاملہ، آئی سی سی کا کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

لندن (شوبز ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ سے متعلق متنازع ویڈیو کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے خلاف کسی کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے اختتام پر اپنے ٹیسٹ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان سے متعلق ویڈیو انگلینڈ کے ڈریسنگ روم میں ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل شروع ہونے سے قبل ریکارڈ کی گئی، جسے بعد میں میچ کے دوران براڈکاسٹرز اور سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا۔آئی سی سی نے اس معاملے پر ای سی بی کو خط لکھتے ہوئے نشاندہی کی تھی کہ میچ مکمل ہونے سے قبل ڈریسنگ روم میں بنائی گئی ویڈیو اور آڈیو جاری کرنا پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کے دائرے میں آ سکتا ہے۔ یہ قوانین اینٹی کرپشن پروٹوکول کے تحفظ کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد بین اسٹوکس نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز میں "سیک ہم" لکھ کر ردعمل دیا۔آئی سی سی نے 4 جولائی کو ای سی بی کو خط ارسال کیا تھا، تاہم بورڈ کے جواب کے بعد معاملہ باہمی اتفاقِ رائے سے ختم کر دیا گیا۔اگرچہ آئی سی سی اور ای سی بی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم رپورٹس کے مطابق عالمی کرکٹ ادارے نے مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بین اسٹوکس کے مطابق ریٹائرمنٹ کے اعلان کا وقت ان کے ایجنٹس اور ای سی بی کے درمیان مشاورت سے طے کیا گیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے فوراً بعد بین اسٹوکس نے اپنی اگلی ہی گیند پر نیوزی لینڈ کے زیک فولکس کو آؤٹ کیا، جبکہ ان کا بین الاقوامی ٹیسٹ کیریئر اگلے روز میچ کے اختتام کے ساتھ مکمل ہو گیا۔