تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

آئی سی سی کا نیا فیصلہ، ٹیسٹ کرکٹ میں گلابی گیند کے استعمال کی منظوری

آئی سی سی کا نیا فیصلہ، ٹیسٹ کرکٹ میں گلابی گیند کے استعمال کی منظوری

احمد آباد ( سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی بورڈ اجلاس میں ٹیسٹ کرکٹ میں خراب روشنی کے باعث ضائع ہونے والے کھیل کے وقت کو کم کرنے کے لیے ایک اہم آزمائشی اقدام کی منظوری دے دی گئی ہے۔نئے فیصلے کے مطابق ایسے ٹیسٹ میچز جہاں خراب روشنی کے باعث کھیل متاثر ہونے کا خدشہ ہو، وہاں میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کی رضامندی سے سرخ گیند کے بجائے گلابی گیند استعمال کی جا سکے گی۔گلابی گیند اب تک صرف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز میں استعمال کی جاتی رہی ہے، تاہم اس نئے اقدام کا مقصد فلڈ لائٹس میں کھیل کو جاری رکھنا اور خراب روشنی کے باعث ضائع ہونے والے اوورز میں کمی لانا ہے۔آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کچھ اہم تبدیلیوں کی منظوری دی ہے، جن کے تحت ہیڈ کوچز یا نامزد معاون عملے کو ڈرنکس بریک کے دوران میدان میں جا کر کھلاڑیوں سے مشاورت کی اجازت دی جائے گی۔مزید برآں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اننگز کے درمیان وقفہ پندرہ منٹ مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ لیگ سائیڈ وائیڈ گیندوں کے فیصلوں کے لیے گائیڈ لائنز کو مستقل قانون کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔اسی طرح مشکوک بولنگ ایکشن کی جانچ کے لیے امپائرز کو ہاک آئی ڈیٹا تک رسائی فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے فیصلوں میں مزید شفافیت آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔