تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

منی پور میں تشدد میں اضافہ، اغوا شدہ چھ افراد کی لاشیں برآمد

منی پور میں تشدد میں اضافہ، اغوا شدہ چھ افراد کی لاشیں برآمد

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست منی پور میں پرتشدد واقعات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں اغوا کیے گئے چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔بھارتی جریدے “انڈیا نیوز نیٹ ورک” کے مطابق ایک ماہ قبل ناگا قبیلے سے تعلق رکھنے والے چھ افراد کو ایک مسلح گروہ نے اغوا کیا تھا، جن کی لاشیں اب ملی ہیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں نسلی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق واقعے کے بعد ناگا تنظیموں نے احتجاجی ہڑتال کی کال دیتے ہوئے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فروری سے جاری پرتشدد واقعات میں اب تک تقریباً 260 افراد ہلاک جبکہ 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جس کے باعث علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔