تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وراثتی جائیداد تنازع: راحت فتح علی خان کو عدالت سے اہم ریلیف مل گیا

وراثتی جائیداد تنازع: راحت فتح علی خان کو عدالت سے اہم ریلیف مل گیا

لاہور( شو بز ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو وراثتی جائیداد سے متعلق مقدمے میں اہم قانونی ریلیف حاصل ہو گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے کورٹ فیس جمع نہ کرانے کی بنیاد پر اپیل خارج کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے راحت فتح علی خان کی اپیل بحال کر دی ہے۔جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر آٹھ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی۔عدالتی فیصلے کے مطابق راحت فتح علی خان نے فیصل آباد میں ایک کنال نو مرلہ دو منزلہ مکان پر اپنے قبضے کی تصدیق کے لیے سول عدالت سے رجوع کیا تھا۔ بعد ازاں سول عدالت نے 14 مئی 2019 کو ان کے خلاف فیصلہ دیا، جس کے بعد انہوں نے ٹرائل کورٹ میں اپیل دائر کی۔فیصلے میں بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے پندرہ ہزار روپے کورٹ فیس جمع نہ کرانے پر اپیل تکنیکی بنیادوں پر خارج کر دی تھی، جس کے خلاف راحت فتح علی خان نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے قرار دیا کہ محض کورٹ فیس کی عدم ادائیگی یا دیگر تکنیکی خامیوں کی بنیاد پر اپیل کو مسترد کرنا انصاف کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اپیل کا حق ایک اہم قانونی حق ہے اور اسے صرف تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔