تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

جھانوی کپور کا فی الحال شادی سے انکار، 2 سے 3 سال انتظار کا اعلان

جھانوی کپور کا فی الحال شادی سے انکار، 2 سے 3 سال انتظار کا اعلان

ممبئی (شو بز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کے ساتھ تعلقات اور شادی کے منصوبوں سے متعلق پہلی بار کھل کر گفتگو کی ہے۔بھارتی شو ’کافی ود کرن‘ کے نویں سیزن میں اداکارہ نے شیکھر کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو زیادہ نمایاں نہیں کرنا چاہتیں، تاہم تعلقات کو مسلسل چھپانا بھی ضروری نہیں سمجھتیں۔شادی سے متعلق سوال پر جھانوی کپور نے واضح کیا کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ کم از کم اگلے 2 سے 3 سال تک شادی نہیں کریں گی۔اداکارہ نے بتایا کہ 2018 میں ان کی والدہ سری دیوی کے انتقال کے بعد شیکھر نے ان کا بھرپور ساتھ دیا تھا اور اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر لندن سے ممبئی واپس آگئے تھے۔جھانوی کے مطابق وہ اور شیکھر نوجوانی سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ان کا رشتہ باہمی اعتماد اور تعاون پر قائم ہے۔