تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

لامین یمال اور ٹرمپ کا مصافحہ سوشل میڈیا پر وائرل

لامین یمال اور ٹرمپ کا مصافحہ سوشل میڈیا پر وائرل

نیو یارک( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں کامیابی کے بعد اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یمال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مصافحے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ٹرافی تقریب کے دوران 19 سالہ لامین یمال اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والا مصافحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جس پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔کئی صارفین کا دعویٰ ہے کہ یمال نے ابتدا میں ٹرمپ سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا، تاہم بعد میں انہوں نے صورتحال کو اعتماد کے ساتھ سنبھالتے ہوئے مصافحہ کیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یمال نے ہاتھ آگے بڑھایا، پھر چند لمحوں کے لیے پیچھے کیا اور بعد ازاں ٹرمپ کی جانب متوجہ ہو کر پُرسکون انداز میں مصافحہ کیا۔سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے معروف مضبوط مصافحے کے باوجود لامین یمال اپنے انداز میں پراعتماد اور پرسکون نظر آئے۔