تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ماہ نور رحیم اور عمر مختار کے درمیان قانونی جنگ چھڑ گئی

ماہ نور رحیم اور عمر مختار کے درمیان قانونی جنگ چھڑ گئی

کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان کی ابھرتی ہوئی ماڈل ماہ نور رحیم نے معروف پروڈیوسر عمر مختار پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد دونوں کے درمیان قانونی جنگ چھڑ گئی ہے۔چند روز قبل ماہ نور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے ایک بااثر شخص پر نامناسب پیغامات اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے۔ اگرچہ ویڈیو میں کسی کا نام نہیں لیا گیا، مگر صارفین اور شوبز حلقوں نے سمجھا کہ اشارہ عمر مختار کی جانب ہے۔اس معاملے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دیا، خاص طور پر شوبز انڈسٹری میں جنسی جرائم اور خواتین کے تحفظ پر کھلی گفتگو جاری ہے۔ کئی دیگر خواتین نے بھی ماہ نور کے مؤقف کی حمایت کی، جس سے تنازع مزید شدت اختیار کر گیا۔عمر مختار، جو پاکستان کے معروف پروڈیوسرز میں شمار ہوتے ہیں اور کئی بڑے شوبز ستاروں کے قریب سمجھے جاتے ہیں، نے ماڈل کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ جواباً ماہ نور نے اپنے وکیل کے ذریعے عمر مختار کو قانونی جواب بھیج دیا، جس کے بعد معاملہ عدالت تک جانے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر اس تنازعے نے شوبز میں طاقتور افراد کے خلاف آواز بلند کرنے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ پر بحث کو مزید اجاگر کیا ہے۔