تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

لیجنڈ مزاحیہ اداکار ننھا کی 40ویں برسی، مداح آج بھی یادوں میں گم

لیجنڈ مزاحیہ اداکار ننھا کی 40ویں برسی، مداح آج بھی یادوں میں گم

لاہور ( شوبز ڈیسک) پاکستان فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار رفیع خاور المعروف ننھا کی چالیسویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اپنی منفرد مزاح، بے ساختہ اداکاری اور دلکش انداز کے باعث وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔رفیع خاور 1942 میں ساہیوال میں پیدا ہوئے اور انہوں نے دو دہائیوں تک پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کا سادہ مگر اثر انگیز اندازِ گفتگو اور قدرتی مزاح انہیں اپنے دور کے نمایاں فنکاروں میں منفرد مقام دیتا تھا۔ننھا کو اصل شہرت مقبول ٹی وی مزاحیہ سیریز “الف نون” سے ملی، جہاں ان کی کمال احمد رضوی کے ساتھ جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔ یہ جوڑی پاکستانی ٹیلی ویژن کی تاریخ کی یادگار ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔ان کا فلمی سفر 1966 میں فلم “وطن کا سپاہی” سے شروع ہوا، تاہم فلم “دبئی چلو” نے انہیں غیر معمولی شہرت دلائی۔ بعد ازاں انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور خود کو صفِ اول کے مزاحیہ اداکاروں میں شامل کر لیا۔ان کی مشہور فلموں میں “سوہرا تے جوائی”، “سالا صاحب”، “نوکر تے مالک” اور دیگر شامل ہیں۔ خاص طور پر فلم “سالا صاحب” نے سینما گھروں میں طویل عرصے تک کامیاب نمائش کا ریکارڈ قائم کیا۔فلمی دنیا میں ننھا اور رنگیلا کی جوڑی کو بھی بے حد مقبولیت حاصل رہی، جن کی مشترکہ اداکاری ناظرین کو بھرپور تفریح فراہم کرتی تھی۔ انہوں نے کئی نامور اداکاراؤں کے ساتھ بھی یادگار کردار نبھائے۔رفیع خاور 2 جون 1986 کو دنیا سے رخصت ہو گئے، تاہم چار دہائیاں گزرنے کے باوجود ان کا فن، مزاح اور یادگار کردار آج بھی زندہ ہیں۔ شوبز حلقوں اور مداحوں کے مطابق ننھا کی خدمات پاکستانی فلمی صنعت کا قیمتی سرمایہ ہیں، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔