تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

لنزے اسمتھ نئی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ویمنز بولر، سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن ختم

لنزے اسمتھ نئی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ویمنز بولر، سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن ختم

دبئی( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے چند روز قبل جاری ہونے والی نئی ٹی ٹوئنٹی ویمنز انٹرنیشنل رینکنگ میں انگلینڈ کی اسپنر لنزے اسمتھ دنیا کی نئی نمبر ون بولر بن گئی ہیں۔انہوں نے پاکستان کی سعدیہ اقبال سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ 31 سالہ لنزے اسمتھ نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت ایک درجہ ترقی حاصل کی۔لنزے اسمتھ نے 2018 میں بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم تقریباً پانچ سال قومی ٹیم سے دور رہنے کے بعد 2024 کے آخر میں وہ دوبارہ انگلینڈ کی مستقل ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے اور بھارت کے خلاف برسٹل میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بولنگ نے انہیں کیریئر کی بہترین عالمی رینکنگ تک پہنچا دیا۔