تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

لیونل میسی کلب مالک بن گئے، کورنیلا کی خریداری سے فٹبال دنیا میں ہلچل

لیونل میسی کلب مالک بن گئے، کورنیلا کی خریداری سے فٹبال دنیا میں ہلچل

میڈرڈ ( سپورٹس ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی فٹبال کلب کورنیلا کو خرید لیا ہے، جس کے بعد فٹبال حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔کلب انتظامیہ نے اس بڑے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنی تاریخ کا اہم موڑ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ میسی کی شمولیت سے نہ صرف مالی استحکام آئے گا بلکہ ٹیم کی کارکردگی اور عالمی شناخت میں بھی نمایاں بہتری متوقع ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ میسی کی آمد کلب کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے اور ان کی قیادت میں ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔واضح رہے کہ کورنیلا اس وقت ہسپانوی فٹبال کے پانچویں درجے میں شامل ہے، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ میسی کی سرمایہ کاری کے بعد کلب کی پوزیشن میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔فٹبال تجزیہ کاروں کے مطابق لیونل میسی نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی ہیں بلکہ کھیل کے کاروباری پہلوؤں پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں، جو کلب کے مستقبل کے لیے سودمند ثابت ہو سکتی ہے۔دوسری جانب شائقین فٹبال نے اس خبر کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بھرپور ردعمل دیا ہے اور کئی مداحوں نے کلب میں اپنی دلچسپی بڑھانے کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ لیونل میسی اس سے قبل بھی متعدد عالمی اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں، اور اب بطور کلب مالک ان کا نیا کردار کھیل کی دنیا میں ایک منفرد اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔