تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مالدیپ کا پاکستان کو فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت، خطے کی ٹیموں کی شمولیت متوقع

مالدیپ کا پاکستان کو فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت، خطے کی ٹیموں کی شمولیت متوقع

مالدیپ( سپورٹس ڈیسک)مالدیپ کی فٹبال تنظیم نے پاکستان کو جون میں منعقد ہونے والے فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن اور مالدیپ کی فٹبال تنظیم کے درمیان اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے اور جلد کسی حتمی فیصلے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں مزید دو ٹیموں کی شرکت بھی متوقع ہے جن کا تعلق جنوبی ایشیا کے ممالک سے ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق مالدیپ کی جانب سے بنگلہ دیش اور نیپال کی فٹبال تنظیموں سے بھی رابطے کیے گئے ہیں تاکہ ایونٹ کو مزید مؤثر اور دلچسپ بنایا جا سکے۔ماہرین کے مطابق ایسے مقابلے نہ صرف خطے میں فٹبال کے فروغ کا باعث بنتے ہیں بلکہ ٹیموں کے درمیان باہمی تجربے اور مسابقت کو بھی بڑھاتے ہیں۔