لاہور ( شو بز ڈیسک) اداکارہ مریم نفیس نے پاکستان میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے ایک انسٹاگرام سٹوری شیئر کی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ جانوروں پر مختلف تجربات کرنے کے بجائے ایسے افراد پر تحقیق کی جانی چاہیے جو جنسی جرائم میں ملوث ہوں۔پوسٹ میں مزید سوالیہ انداز میں کہا گیا کہ ایسے مجرم اس پر کیا ردعمل دیں گے اور کیا وہ اس عمل سے باز آ جائیں گے۔مریم نفیس کی یہ سٹوری مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی، جہاں متعدد صارفین نے ان کے خیالات کی تائید کی اور اسے ایک قابلِ غور تجویز قرار دیا۔کچھ صارفین نے کہا کہ ایسے افراد کو سائنسی یا طبی تحقیق کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، جبکہ بعض نے اس رائے کو مزید وسعت دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کے اقدامات تیزاب گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھی ہونے چاہئیں۔تاہم ایک خاتون صارف نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے خیالات اپنی جگہ اہم ہو سکتے ہیں، لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ پہلے ایسے مجرموں کی گرفتاری اور قانونی سزا کو یقینی بنایا جائے، جو خود ایک بڑا چیلنج ہے۔یہ معاملہ سوشل میڈیا پر مختلف آرا اور بحث کو جنم دے رہا ہے۔
مریم نفیس کا خواتین سے متعلق واقعات پر ردعمل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
واپس خبروں پر
Category:
تفریح