تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

شادی صرف محبت نہیں، کرن خان نے لڑکیوں کو اہم حقیقت بتا دی

شادی صرف محبت نہیں، کرن خان نے لڑکیوں کو اہم حقیقت بتا دی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی ٹی وی میزبان اور اداکارہ کرن خان نے شادی سے متعلق لڑکیوں کی غیر حقیقی توقعات پر بات کرتے ہوئے کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے اہم مشورے دیے ہیں۔کرن خان نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثر لڑکیاں شادی کو محبت، خوشیوں اور رومانوی لمحات سے بھرپور زندگی تصور کرتی ہیں، تاہم حقیقت اس سے مختلف ہوتی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کم عمری میں اپنی پہلی شادی کے وقت ان کی بھی یہی سوچ تھی، لیکن شادی کے ابتدائی ایام دراصل ایک دوسرے کو سمجھنے، نئی ذمہ داریوں کو قبول کرنے اور زندگی کے نئے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کا وقت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب دو مختلف سوچ اور عادات رکھنے والے افراد ایک ساتھ زندگی گزارنا شروع کرتے ہیں تو انہیں ایک دوسرے کی ترجیحات اور مزاج کو سمجھنے کے ساتھ اپنی زندگی میں بھی ضروری تبدیلیاں لانا پڑتی ہیں۔کرن خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ سماجی ذرائع ابلاغ پر دکھائی دینے والے خوش و خرم جوڑوں سے اپنی ازدواجی زندگی کا موازنہ نہ کریں، کیونکہ وہاں نظر آنے والی زندگی ہمیشہ حقیقی حالات کی عکاسی نہیں کرتی۔ان کے مطابق کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے باہمی گفتگو اور ایک دوسرے کے جذبات کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے۔ اختلافات کی صورت میں غصے کے بجائے نرمی اور تحمل سے اپنے احساسات کا اظہار کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ کرن خان نے رواں سال ستمبر میں کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے مسجد الحرام میں نکاح کیا تھا۔