تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

خواتین، بچیوں پر مظالم؛ مریم نفیس غم سے آبدیدہ

خواتین، بچیوں پر مظالم؛ مریم نفیس غم سے آبدیدہ

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مریم نفیس خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی اور قتل کے واقعات پر شدید غمزدہ ہوگئیں۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی ویڈیو جاری کی، جس میں وہ روتی ہوئی دکھائی دیں۔ اداکارہ نے معاشرے میں خواتین اور معصوم بچیوں کو درپیش تشدد اور قتل کے واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔مریم نفیس نے کہا کہ ایک پانچ سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا اور لاش کنویں میں پھینک دی گئی۔ ایک اور واقعے میں بچے خانے کے باہر نومولود بچی پولیس کو ملی، جبکہ اس سے قبل حنا نامی خاتون کو اس کے شوہر نے بے رحمی سے قتل کردیا تھا۔