تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

یہ تاثر درست نہیں کہ آئندہ ورلڈ کپ صرف تیز اور باؤنسی وکٹوں پر کھیلا جائے گا:مائیک ہیسن کا مؤقف

یہ تاثر درست نہیں کہ آئندہ ورلڈ کپ صرف تیز اور باؤنسی وکٹوں پر کھیلا جائے گا:مائیک ہیسن کا مؤقف

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں اسپن کے لیے سازگار وکٹوں کے استعمال پر ہونے والی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔مائیک ہیسن نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ آئندہ ورلڈ کپ صرف تیز اور باؤنسی وکٹوں پر کھیلا جائے گا، اس لیے اسپن کے لیے سازگار وکٹوں پر کھیلنا غلط تیاری نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض کرکٹ ماہرین کی جانب سے یہ مؤقف سامنے آیا تھا کہ جنوبی افریقا میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے پاکستان کو صرف فاسٹ اور باؤنسی وکٹوں پر میچز کھیلنے چاہئیں، تاہم یہ سوچ حقیقت پر مبنی نہیں۔ہیڈ کوچ کے مطابق جنوبی افریقا کی تمام وکٹیں یکساں تیز اور باؤنسی نہیں ہیں، اس لیے مختلف کنڈیشنز کے مطابق تیاری کرنا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2027 کا ورلڈ کپ صرف جنوبی افریقا میں نہیں بلکہ زمبابوے اور نمیبیا میں بھی کھیلا جائے گا، جہاں اسپن بولنگ اہم کردار ادا کرتی ہے، لہٰذا پاکستان ٹیم کو ہر طرح کی کنڈیشنز کے لیے تیار ہونا ہوگا۔مائیک ہیسن نے زور دیا کہ مختلف پچز پر کھیلنے کی حکمت عملی ٹیم کو عالمی سطح پر بہتر کارکردگی کے لیے تیار کرے گی۔