تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ماڈل ہما سلیم کا نامعلوم کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان

ماڈل ہما سلیم کا نامعلوم کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم کرکٹر کے خلاف ہراسانی، دھمکیوں اور ذہنی دباؤ کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ہما سلیم نے انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل ہراسانی اور دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق وہ گزشتہ دو ماہ سے متعلقہ شخص سے کسی قسم کے رابطے میں نہیں ہیں، تاہم اس کے باوجود انہیں اور ان کے قریبی افراد کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ماڈل کا کہنا تھا کہ ان کی پیشہ ورانہ ساکھ کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب وقت پر اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے تمام حقائق اور شواہد عوام کے سامنے پیش کریں گی۔واضح رہے کہ ہما سلیم نے اپنی پوسٹ میں کسی کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا، جبکہ خبر سامنے آنے تک ان الزامات پر کسی کرکٹر یا ان کے نمائندے کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔