تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی، محمد نواز پر تین ماہ کی پابندی عائد

ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی، محمد نواز پر تین ماہ کی پابندی عائد

دبئی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر نااہلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آئی سی سی کے مطابق 32 سالہ محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ 7 فروری 2026 کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے بعد لیا گیا تھا، جس کے نمونے میں ممنوعہ مادہ کاربوکسی-ٹی ایچ سی کی موجودگی سامنے آئی۔بیان کے مطابق محمد نواز نے ضابطے کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ مادہ کھیل کے دوران کارکردگی بہتر بنانے کے مقصد سے استعمال نہیں کیا گیا تھا بلکہ اس کے استعمال کی وجہ مختلف تھی۔آئی سی سی نے وضاحت اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد نواز پر تین ماہ کی نااہلی عائد کی، جس کا اطلاق یکم مئی 2026 سے کیا گیا، جب انہوں نے رضاکارانہ طور پر عارضی معطلی قبول کی تھی۔کرکٹ کی عالمی تنظیم کے مطابق اگر محمد نواز منشیات سے متعلق علاج کے مقررہ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کر لیتے ہیں تو ان کی سزا کم ہو کر ایک ماہ رہ جائے گی۔آئی سی سی نے مزید کہا کہ محمد نواز پہلے ہی ڈھائی ماہ کی پابندی مکمل کر چکے ہیں، اس لیے پروگرام کامیابی سے مکمل ہونے کی صورت میں انہیں مزید کسی معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔