تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مون سون بارشیں، پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند

مون سون بارشیں، پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند

لاہور( پاکستان خبر) مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 36 ہزار کیوسک جبکہ چشمہ کے مقام پر 3 لاکھ 2 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے چناب میں بھی مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے۔ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 95 ہزار کیوسک، خانکی کے مقام پر 2 لاکھ 62 ہزار کیوسک جبکہ قادرآباد کے مقام پر 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج اور دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جبکہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر پانی کی سطح 73 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں جسڑ، شاہدرہ اور ہیڈ سدھنائی کے مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ نارروال کے نالہ بسنتر میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، جبکہ گجرات کے نالہ بھمبر اور وزیرآباد کے نالہ پلکھو میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔