تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ندا یاسر کا بچوں کی خودمختاری پر بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ندا یاسر کا بچوں کی خودمختاری پر بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر اپنے ایک حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جس میں انہوں نے والدین کو بچوں کی تربیت اور خودمختاری سے متعلق مشورہ دیا۔اپنے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ والدین کو بچوں کے لیے صرف جائیداد اور زیورات جمع کرنے کے بجائے انہیں خود انحصاری، زندگی کے تجربات اور عملی تربیت کے مواقع فراہم کرنے چاہییں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی ضرورت سے زیادہ حفاظت اور ہر معاملے میں روک ٹوک ان کے اعتماد کو متاثر کر سکتی ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو نئے تجربات حاصل کرنے، فیصلے خود کرنے اور ذمہ داری اٹھانے کی تربیت دیں تاکہ وہ مستقبل میں بہتر انداز میں اپنی زندگی گزار سکیں۔ندا یاسر نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بچوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے انہیں اکیلے سفر جیسے تجربات سے بھی روشناس کرایا جا سکتا ہے، حتیٰ کہ کراچی سے لاہور تک تنہا سفر کرنے کی ہمت بھی دینی چاہیے۔تاہم ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے موجودہ حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن و امان اور بچوں کے تحفظ سے متعلق مسائل کے باعث اس طرح کا مشورہ عملی طور پر مناسب نہیں۔بعض صارفین کا مؤقف تھا کہ بچوں کو خودمختار بنانا ضروری ہے، تاہم ان کی عمر، حالات اور حفاظتی تقاضوں کو مدنظر رکھنا بھی والدین کی ذمہ داری ہے۔