تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

مومنہ اقبال کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلکش عروسی انداز نے مداحوں کو متاثر کر دیا

مومنہ اقبال کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلکش عروسی انداز نے مداحوں کو متاثر کر دیا

لاہور ( شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جبکہ ان کے نکاح کی تصاویر نے آن لائن پلیٹ فارمز پر دھوم مچا دی ہے۔نکاح کی تقریب کے فوٹو شوٹ میں مومنہ اقبال روایتی دلہن کے روپ میں نہایت حسین نظر آئیں۔ انہوں نے ڈل گولڈن رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا جس پر نفیس اور بھاری کڑھائی کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہم رنگ چولی اور دوپٹہ جبکہ اضافی رسٹ رنگ دوپٹے نے ان کے برائیڈل انداز کو مزید منفرد بنا دیا۔اداکارہ نے اپنے عروسی انداز کو مکمل کرنے کے لیے نازک جیولری کا انتخاب کیا، جس میں ناتھ، ٹیکا، جھومر، گولڈ چوکر، ہار اور سنہری کنگن شامل تھے، جنہوں نے ان کی شخصیت کو مزید دلکش بنا دیا۔دوسری جانب ان کے شوہر حمزہ حبیب سفید رنگ کی روایتی شیروانی اور سفید و سنہری کلہ میں ملبوس نظر آئے، جس نے جوڑے کے روایتی انداز کو خوبصورت توازن عطا کیا۔مومنہ اقبال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مومنہ اقبال کا عروسی انداز سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔