تازہ ترین
حکومت اور پی ٹی آئی میں خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بات ہوئی تو کھل کر ہوگی: شوکت یوسفزئی خیبر پختونخوا میں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک آئل ریفائنریز کے منافع میں 1100 فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ حافظ نعیم محمود اچکزئی کے دہرے معیار پر پی ٹی آئی ارکان کے سوالات پیوٹن کا تہران سے وعدے پورے کرنے کا اعلان، روس ایران تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد ایران پر حملے کا عندیہ، خلیجی ممالک کو خبردار کردیا جنگ بندی کی نئی کوشش، قطر نے ایران کو مجوزہ معاہدے کا مسودہ دے دیا امریکا کی معاہدہ شکنی نئی بات نہیں، وعدے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: بقائی تعمیراتی شعبے میں بڑی اصلاحات، نئے اداروں کے قیام پر غور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز سونا 3,500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی پاکستان میں لیتھیم کی تلاش اور بیٹری سازی میں سرمایہ کاری کے امکانات انسٹاگرام پر 90 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش گوگل ڈیپ مائنڈ کا جینی 4 متعارف، آواز کے ساتھ ورچوئل دنیائیں تخلیق کرنے والا اے آئی ماڈل آرگینک سولر سیلز کی کارکردگی اور پائیداری بڑھانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
پاکستان خبر

نمرہ شاہد کا فلک شبیر کے بیان پر ردعمل، شوبز میں نئی بحث چھڑ گئی

نمرہ شاہد کا فلک شبیر کے بیان پر ردعمل، شوبز میں نئی بحث چھڑ گئی

لاہور ( شو بز ڈیسک) اداکارہ نمرہ شاہد نے گلوکار فلک شبیر کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد شوبز انڈسٹری میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ایک انٹرویو میں نمرہ شاہد نے کہا کہ اگر فلک شبیر اور ان کی اہلیہ سارہ خان بیرونِ ملک رہ رہے ہیں تو وہ کس معاشرتی نظام کی بات کر رہے ہیں، کیونکہ وہاں مختلف طرزِ زندگی اور لباس عام طور پر دیکھا جاتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ بچے وہی ثقافت اور اقدار سیکھتے ہیں جو والدین انہیں سکھاتے ہیں، اور اگر خاندان پاکستان سے باہر مقیم ہے تو ملکی سماجی تبدیلیوں کا اثر براہِ راست کم ہو جاتا ہے۔نمرہ شاہد نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ فلک شبیر کی بات مکمل طور پر غلط نہیں، تاہم اس کا اندازِ بیان درست نہیں تھا۔ ان کے مطابق پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں تمام کام اسلام کے اصولوں کے دائرے میں رہ کر ہونے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلک شبیر کو اس معاملے پر زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان کی اہلیہ سارہ خان ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے ڈراموں میں شاندار کردار ادا کیے اور فیشن کے میدان میں بھی نمایاں کام کیا ہے۔یاد رہے کہ فلک شبیر نے حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی تھی کہ عوامی مقامات پر نامناسب لباس کے حوالے سے قانون سازی کی جائے، جس کے بعد مختلف شوبز شخصیات کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔