تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ہرات میں خواتین کے حقوق کے حق میں آن لائن احتجاجی مہم میں تیزی

ہرات میں خواتین کے حقوق کے حق میں آن لائن احتجاجی مہم میں تیزی

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) ہرات کی سڑکوں پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر پابندیوں کے بعد صورتحال نے ایک نئی شکل اختیار کر لی ہے، جہاں یہ تحریک اب آن لائن احتجاجی مہم میں تبدیل ہو گئی ہے۔افغان جریدے “ہشت صبح” کے مطابق خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے شہریوں کی جانب سے ایک منظم آن لائن مہم شروع کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہرات میں بعض خواتین کی گرفتاریوں کے واقعات کے بعد عوامی ردعمل میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔مہم کے دوران ملک کے اندر اور بیرونِ ملک موجود متعدد افراد اس احتجاجی تحریک میں شامل ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا پر اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔دوسری جانب بعض رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کے مختلف اداروں نے افغانستان میں خواتین کے ساتھ سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور صورتحال پر نظر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ماہرین کے مطابق افغانستان میں جاری سماجی و سیاسی حالات کے باعث مختلف طبقوں میں ردعمل سامنے آ رہا ہے اور عوامی اظہار کے طریقے بھی تبدیل ہو رہے ہیں۔