تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آسکر یافتہ آئرش اداکارہ برینڈا فریکر 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

آسکر یافتہ آئرش اداکارہ برینڈا فریکر 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

نیو یارک( شوبزڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ آئرلینڈ کی معروف اداکارہ برینڈا فریکر 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔برینڈا فریکر اپنی یادگار اداکاری کے باعث فلم "مائی لیفٹ فُٹ"، "ہوم الون 2: لاسٹ اِن نیو یارک" اور بی بی سی کے ڈرامے "کیجولٹی" سے عالمی شہرت حاصل کر چکی تھیں۔انہوں نے فلم "مائی لیفٹ فُٹ" میں بہترین معاون اداکارہ کی شاندار اداکاری پر 1990 میں اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) جیتا اور آسکر حاصل کرنے والی پہلی آئرش اداکارہ بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔فروری 1945 میں ڈبلن میں پیدا ہونے والی برینڈا فریکر نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1970 کی دہائی میں تھیٹر اور ٹیلی ویژن سے کیا تھا۔ان کے ایجنٹ فل بیل فیلڈ نے میڈیا سے گفتگو میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں برینڈا جیسی شخصیت دوبارہ کبھی دیکھنے کو نہیں ملے گی۔"انہوں نے مزید کہا کہ "ان کی عدم موجودگی نے دنیا کو پہلے سے زیادہ تہی دامن کر دیا ہے، میرے لیے یہ اعزاز کی بات تھی کہ میں انہیں جانتا تھا اور ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔"