تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان ہاکی ٹیم کو اسپین کے ہاتھوں بھی شکست، ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری

پاکستان ہاکی ٹیم کو اسپین کے ہاتھوں بھی شکست، ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری

برسلز ( سپورٹس ڈیسک) ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بیلجیم کے بعد اسپین نے بھی پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔اس سے قبل قومی ٹیم بیلجیم کے خلاف ایک کے مقابلے میں سات گول سے ہار چکی تھی۔ اسپین کے خلاف میچ میں بھی پاکستانی کھلاڑی دباؤ کا شکار نظر آئے اور کوئی مؤثر کھیل پیش نہ کر سکے۔بیلجیم کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی دفاعی لائن کی کمزوری واضح طور پر سامنے آئی، جبکہ اسپین کے خلاف بھی دفاع اور حملے دونوں شعبوں میں کارکردگی تسلی بخش نہ رہی۔مسلسل شکستوں کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی تیاری، حکمت عملی اور مجموعی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ٹیم کو آئندہ میچز میں بہتر نتائج کے لیے سخت محنت، مؤثر منصوبہ بندی اور دفاعی و جارحانہ کھیل میں واضح بہتری لانے کی ضرورت ہے۔