تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اور امریکا میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد( پاکستان خبر) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی کے دورے کے دوران امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایگزم بینک) کے صدر اور چیئرمین جان جوانووک سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں طویل المدتی ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی معاونت کے حصول، امریکی سرمایہ کاری کے فروغ اور کپاس، سویا بین، ہائیڈروکاربن سمیت مختلف زرعی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترجیحی منصوبوں کے لیے ایگزم بینک کے مجوزہ فریم ورک، کئی سالہ مالیاتی تعاون کے نظام اور امریکی مالی معاونت، جدید ٹیکنالوجی، آلات اور خدمات تک رسائی بہتر بنانے کی تجاویز کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے قلیل المدتی مالیاتی معاملات کو آگے بڑھانے، رابطوں کو مؤثر بنانے کے لیے فوکل پرسنز مقرر کرنے اور مجوزہ اسٹریٹجک فریم ورک کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔