تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستان کا 36 رکنی دستہ گلاسگو روانہ ہوگا

کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستان کا 36 رکنی دستہ گلاسگو روانہ ہوگا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان کا دستہ 36 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہوگا۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی کھلاڑی باکسنگ، ایتھلیٹکس، سوئمنگ، جمناسٹکس، جوڈو اور لان بال کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، جبکہ پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن میجر جنرل عادل رحمانی ہوں گے۔ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں ارشد ندیم، فائقہ ریاض، انصر عباس، محمد اختر، محمد اسماعیل، محمد یاسر اور نورین حسین پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔باکسنگ میں افضل خان، فاطمہ زہرا، ملائیکہ زاہد، قدرت اللہ اور ثمامہ رحمان ایکشن میں نظر آئیں گے۔کامن ویلتھ گیمز میں شہزاد علی جمناسٹک، شاہ حسین جوڈو، جبکہ مقصود، وسیم خان اور محمد ایوب قریشی لان بال کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اس کے علاوہ حمزہ آصف، حریم ملک، جہاں آراء نبی اور محمد احمد درانی سوئمنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقد ہوں گے۔