تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پریش راول نے ’او ایم جی 2‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

پریش راول نے ’او ایم جی 2‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی( شوبز ڈیسک) بھارتی سینئر اداکار پریش راول نے پہلی بار ان وجوہات سے پردہ اٹھا دیا ہے جن کی وجہ سے انہوں نے فلم ’او ایم جی 2‘ میں اداکاری کرنے سے انکار کیا تھا۔ایک حالیہ انٹرویو میں پریش راول نے بتایا کہ انہوں نے فلم کے ہدایت کار اور مصنف امیت رائے کے ساتھ مل کر جنسی تعلیم کے موضوع پر ایک الگ کہانی کا تصور تیار کیا تھا۔اداکار کے مطابق اس فلم کی بنیادی کہانی ان کے خیال پر مبنی تھی، جو ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی تھی جس کی نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہے اور اس کے بعد اسے زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ اس کا والد اسے انصاف دلانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔پریش راول نے بتایا کہ اس کہانی میں والد کی رہنمائی کے لیے ایک کردار کی ضرورت تھی، لیکن اسے خدا کے روپ میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی فلم ’او ایم جی‘ میں خدا کا کردار اس لیے شامل تھا کیونکہ اس میں مقدمہ خدا کے خلاف تھا، لیکن نئی کہانی میں ایسا کوئی معاملہ نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم کو معلوماتی، دلچسپ اور معیاری بنانے کے لیے معروف ماہرِ جنسیات ڈاکٹر پرکاش کوتھاری کو بھی منصوبے میں شامل کیا گیا تھا، جس کے لیے کئی ملاقاتیں بھی کی گئیں۔پریش راول کے مطابق فلم کا مقصد ایک حساس موضوع کو تعلیمی اور مثبت انداز میں پیش کرنا تھا، تاہم بعض وجوہات کی بنا پر وہ اس منصوبے کا حصہ نہ بن سکے۔