تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پیلے کی ورلڈکپ فائنل جرسی 49 لاکھ ڈالر میں نیلام

پیلے کی ورلڈکپ فائنل جرسی 49 لاکھ ڈالر میں نیلام

 نیویارک ( سپورٹس ڈیسک)برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کی 1958 فیفا ورلڈکپ فائنل میں پہنی گئی تاریخی جرسی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہو گئی۔عالمی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ہونے والی نیلامی کے دوران پیلے کی یادگار جرسی 49 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی، جس کے بعد یہ فٹبال کی تاریخ میں فروخت ہونے والی دوسری مہنگی ترین جرسی بن گئی ہے۔یہ جرسی 1958 کے ورلڈکپ فائنل کی یادگار ہے، جب صرف 17 سال کی عمر میں پیلے نے میزبان سویڈن کے خلاف دو گول کر کے برازیل کو پہلی مرتبہ عالمی کپ کا فاتح بنوایا تھا۔اس کامیابی کے ساتھ پیلے کے شاندار کیریئر میں تین ورلڈکپ ٹائٹلز جیتنے کے سفر کا آغاز ہوا۔ وہ آج بھی ورلڈکپ فائنل میں گول کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز رکھتے ہیں۔نیلامی کے منتظمین کے مطابق اس تاریخی جرسی کے حصول کے لیے پانچ سے زائد خریداروں نے بولی لگائی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ یہی جرسی 2004 میں صرف ایک لاکھ 5 ہزار 600 ڈالر میں فروخت ہوئی تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس کی تاریخی اہمیت میں اضافہ ہوا اور اس کی قیمت کئی گنا بڑھ گئی۔فٹبال کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے والی جرسی کا اعزاز ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی 1986 ورلڈکپ کی مشہور جرسی کو حاصل ہے۔