تازہ ترین
حکومت اور پی ٹی آئی میں خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بات ہوئی تو کھل کر ہوگی: شوکت یوسفزئی خیبر پختونخوا میں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک آئل ریفائنریز کے منافع میں 1100 فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ حافظ نعیم محمود اچکزئی کے دہرے معیار پر پی ٹی آئی ارکان کے سوالات پیوٹن کا تہران سے وعدے پورے کرنے کا اعلان، روس ایران تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد ایران پر حملے کا عندیہ، خلیجی ممالک کو خبردار کردیا جنگ بندی کی نئی کوشش، قطر نے ایران کو مجوزہ معاہدے کا مسودہ دے دیا امریکا کی معاہدہ شکنی نئی بات نہیں، وعدے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: بقائی تعمیراتی شعبے میں بڑی اصلاحات، نئے اداروں کے قیام پر غور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز سونا 3,500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی پاکستان میں لیتھیم کی تلاش اور بیٹری سازی میں سرمایہ کاری کے امکانات انسٹاگرام پر 90 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش گوگل ڈیپ مائنڈ کا جینی 4 متعارف، آواز کے ساتھ ورچوئل دنیائیں تخلیق کرنے والا اے آئی ماڈل آرگینک سولر سیلز کی کارکردگی اور پائیداری بڑھانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
پاکستان خبر

لاہور قلندرز میں تجربہ کار باؤلرز کے ساتھ کھیلنا اعزاز ہے:عبید شاہ

لاہور قلندرز میں تجربہ کار باؤلرز کے ساتھ کھیلنا اعزاز ہے:عبید شاہ

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ باؤلر عبید شاہ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور مستفیض الرحمٰن جیسے تجربہ کار باؤلرز کے ساتھ کھیلنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، اور یہاں سے حاصل ہونے والے تجربے سے اپنے کھیل کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبید شاہ نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے بعد لاہور قلندرز کی جانب سے موقع ملنا خوش آئند ہے، جہاں ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں، خصوصاً ثمین رانا اور کپتان شاہین آفریدی کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور مستفیض الرحمٰن کی موجودگی میں لاہور قلندرز کی باؤلنگ لائن اپ پاکستان سپر لیگ کی بہترین بولنگ اٹیک بن چکی ہے۔عبید شاہ نے مزید کہا کہ کپتان شاہین آفریدی مجھ پر اعتماد کرتے ہیں اور اکثر میرا باؤلنگ سے آغاز کراتے ہیں، جو میرے لیے فخر کا باعث ہے۔ ہر ٹورنامنٹ میں میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھاؤں اور خود کو ایک بہترین باؤلر ثابت کروں۔نوجوان فاسٹ باؤلر نے واضح کیا کہ وہ کسی ایک باؤلر کی نقل نہیں کرتے بلکہ ہر اچھے باؤلر سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی 20 کرکٹ مکمل طور پر ذہن کا کھیل ہے، جس میں بیٹرز کی حکمتِ عملی کو سمجھ کر اسی کے مطابق باؤلنگ کرنا ضروری ہے۔ جدید کرکٹ میں بیٹرز کے پاس ہر طرح کے شاٹس موجود ہیں، اس لیے باؤلرز کو ان کے ذہن کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے۔