ممبئی (شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو لاس اینجلس میں اپنے گھر پر منعقدہ دیوالی پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، جہاں انہیں مذہبی تہوار کے موقع پر گوشت کھانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پریانکا چوپڑا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دیوالی کی تقریب کے خوش گوار لمحات پر مبنی تصاویر پوسٹ کیں۔ ان تصاویر میں ایک تصویر ایسی بھی ہے جس میں اداکارہ کو جھینگے کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بعض انتہا پسند ہندو صارفین نے دیوالی جیسے مذہبی تہوار کے موقع پر گوشت کھانے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔کچھ صارفین نے گھر کی سجاوٹ کے لیے روایتی دیوں کے بجائے موم بتیاں استعمال کرنے پر بھی اعتراض کیا۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا امریکا میں مقیم ہونے کے باوجود مختلف تہواروں کے موقع پر بھارتی ثقافتی روایات سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔
دیوالی پارٹی کی تصاویر شیئر کرنے پر پریانکا چوپڑا تنقید کی زد میں آگئیں
واپس خبروں پر
Category:
تفریح