تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اداکار راجیش شرما کو زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا، حالت تشویشناک

اداکار راجیش شرما کو زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا، حالت تشویشناک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اور ہندی سنیما کے معروف اداکار راجیش شرما کو جنوبی بھارت کے سپر اسٹار پربھاس کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیش شرما اس وقت کلکتہ کے ڈھاکوریا میں واقع منی پال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اداکارہ سودیپا چٹرجی نے راجیش شرما کے اہل خانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان کی خراب صحت سے متعلق آگاہ کیا۔بیان کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں پیش آیا، جہاں پربھاس کی فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد راجیش شرما گھنی جھاڑیوں کے قریب مقامی تکنیکی عملے کے افراد سے گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران انہیں ایک زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا۔بیان میں کہا گیا کہ اداکار نے ابتدا میں اس واقعے کو معمولی سمجھا اور فوری طبی امداد حاصل نہیں کی۔ تاہم تقریباً 6 گھنٹے بعد ان کی دائیں ٹانگ میں شدید درد شروع ہوگیا۔طبیعت خراب ہونے کے باوجود وہ کلکتہ روانہ ہوگئے، لیکن دوران سفر انہیں تیز بخار ہوگیا اور ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق زہریلے مادے کے باعث ہونے والا انفیکشن راجیش شرما کے پاؤں کی انگلیوں سے لے کر گھٹنے تک پھیل چکا ہے، جبکہ ٹانگ پر بڑے چھالے بھی بن گئے ہیں۔ انہیں سانس لینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انفیکشن کے باعث ٹانگ میں خون کا لوتھڑا بن سکتا ہے، جو خون کے بہاؤ کے ساتھ پھیپھڑوں تک پہنچنے کی صورت میں خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔راجیش شرما کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔