تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایمان اور کیوان میں صلح ہونے والی ہے؟ عون شیخ کا دعویٰ

ایمان اور کیوان میں صلح ہونے والی ہے؟ عون شیخ کا دعویٰ

لاہور( شوبز ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے سالے عون شیخ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمان اور کیوان اپنے گھر واپس جانے والے ہیں اور دونوں کے درمیان صلح صفائی ہونے والی ہے۔ویڈیو میں عون شیخ کا کہنا تھا کہ اگر ایمان اور کیوان کے معاملات بہتر ہونے جا رہے ہیں تو کچھ لوگوں کو اس پر اعتراض ہے، حالانکہ یہی رویہ معاملات کو مزید خراب کرنے کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کیوان اپنی اصل جگہ پر جائے، کیونکہ یہ اس کا حق ہے اور اسے اس کا جائز حق ملنا چاہیے۔ ان کے بقول اگر کیوان کو اس کا حق مل گیا تو بعض لوگوں کے ناجائز مفادات متاثر ہوں گے۔واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر رجب بٹ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں۔ اہلیہ ایمان سے علیحدگی اور گھریلو تنازعات کے بعد ان کی دوسری شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کرتی رہیں، تاہم رجب بٹ ان افواہوں کی تردید کر چکے ہیں۔