تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جوبین نوٹیال کی خفیہ شادی کی خبر، مداح حیران رہ گئے

جوبین نوٹیال کی خفیہ شادی کی خبر، مداح حیران رہ گئے

ممبئی( شوبز ڈیسک)بھارتی معروف پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے اپنی دیرینہ محبوبہ سے خاموشی کے ساتھ شادی کر لی ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھتیس سالہ گلوکار نے اپنے آبائی شہر اتراکھنڈ میں نہایت سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کیا، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔رپورٹس کے مطابق تقریب کو جان بوجھ کر محدود رکھا گیا تاکہ غیر ضروری توجہ سے بچا جا سکے، جبکہ جوبین نوٹیال نے شاندار تقریب کے بجائے روایتی اور سادہ انداز کو ترجیح دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو منظرعام پر لانے سے گریز کرتے ہیں، اسی لیے انہوں نے اس اہم موقع کو بھی صرف اپنے قریبی افراد کے ساتھ منایا۔دوسری جانب دلہن کی شناخت اب تک ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ گلوکار کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی تصویر یا باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جوبین نوٹیال کا شمار بھارتی فلمی صنعت کے نمایاں گلوکاروں میں ہوتا ہے اور وہ متعدد معروف اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔